0

یوم شہداء جموں ، دارالجہاد راولاکوٹ میں تقریب،یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے

راولاکوٹ (پرل نیوز) یوم شہداء جموں پر دارالجہاد راولاکوٹ میں دعائیاں تقریب کا انعقاد کیا گیااور یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گی جبکہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت صدر پریس کلب سردار راشد نزیر نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سردار شفیع خان تھے تقریب سے سردار عبدالخالق خان ایڈوکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر سردار سلیم خان، سابق صدر پریس کلب سردار عبدالرزاق خان، مولانہ مفتی عبدالخالق خان، سردار جاوید صادق، سردار شریف ایڈوکیٹ، سردار نواز حیات اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں شہداء جموں کو زبردست حراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ شہداء جموں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا اس تحریک میں شامل کیا سانحہ جموں تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے آزادی کے لیے اپنے سروں کی فصلیں کٹوائی اور ایسی قربانیوں کے ہوتے ہوے کسی قوم کو غلام نہیں رکھا جا سکتا اور ان شہداء کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ آخر میں یادگار شہداء پر چادر چڑھائی گی اور شہداء جموں کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے لیے دعا کی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں