0

فرینڈز کلب پاچھیوٹ ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ جیت کر ضلعی چمپئن بن گئی

راولاکوٹ(پرل ویو سپورٹس نیوز) ڈسٹرکٹ والی بال چمپئن شپ پونچھ2023 اختتام پزیر، فائنل میچ میں فرینڈز کلب پاچھیوٹ کی فتح۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پونچھ والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خان اشرف خان سپورٹس کمپلیکس راولاکوٹ میں شروع ہونے والا ٹورنامنٹ اختتام پذیرہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع پونچھ کے 26 کلبز نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں فائنل میچ میں فرینڈز کلب پاچھیوٹ نے پونچھ ایگل سپورٹس کلب جنڈالی کلب کو 2-0 سے شکست دے کر ضلع پونچھ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا، عوامی حلقوں اور شائقین فٹبال کی جانب سے فرینڈز کلب پاچھیوٹ کو ونراپ اورپونچھ ایگل سپورٹس کلب جنڈالی کو رنراپ ہونے پرمبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں