0

راولاکوٹ،پرائیویٹ سکولز نے دو ماہ کی فیس،بھاری ہیٹر چارچز وصول کرنا شروع کردیے

راولاکوٹ (پرل نیوز) راولاکوٹ بعض پرائیویٹ سکولز نے دو ماہ کی فیس،بھاری ہیٹر چارچز وصول کرنا شروع کردیے انتظامیہ کی کمزور گرفت کے سبب،پرائیویٹ سکولز مافیا متحرک ،سکول انتظامیہ نے والدین سے پیسے طلب کرلیے ،انتظامیہ ایس اوپی طے کرنے میں مکمل ناکام ،والدین پریشانی میں مبتلاء ،تفصیلات کیمطابق راولاکوٹ میں بعض پرائیویٹ سکولز مافیا نے انت مچادی ،والدین پر گیس فیس اوردوماہ کی فیس کی وصولی کاعمل شروع کردیا گیا ،پوچھنے پر والدین سے تلخ کلامی معمول بنا لی ،انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے والدین نے کہا کہ فوری طور پر انتظامیہ اس جانب توجہ دے اور انکو جب بچے سکول میں آتے ہی نہیں تو کس نام کی فیس لی جاتی ہے اس لیے روکا جائے اور والدین پر بوجھ نہ ڈالا جائے ورنہ احتجاج سے گریز نہیں کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں