0

علی سوجل، چوری کی انوکھی واردات، چور ٹرانسفارمر کھول کر قیمتی سامان لے کر فرار

علی سوجل(پرل نیوز) چوری کی بڑی واردت رات کی تاریکی میں ٹرانسفارمر کا سامان چوری یونین کوسل علی سوجل کی وارڈ پوٹھ کا ٹرانسفارمر جو دو سال قبل محکمہ برقیات نے مہیا کیا تھا دو سال تک ٹرانسفارمر انسٹال نہیں ہو سکا تاہم گزشتہ رات چوروں نے قیمتی سامان چوری کر لیا۔لوکل کونسلر نے محکمہ برقیات کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ واضح رہے دو سال تک ٹرانسفارمر انسٹال نہ ہونے کی سیاسی وجوہات بتائی جا رہی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران اس ٹرانسفارمر کو دوسرے محلے میں انسٹال ہونا تھا لیکن سیاسی اثر و رسوخ کے باعث اسے پوٹھ وارڈ منتقل کروا دیا گیا تھا جہاں دو سال تک فنکشنل نہ ہو سکنا ۔ عوام علاقہ کا محکمہ برقیات اور حکومت آزاد کشمیر اور چئیرمین یونین کومسل علی سوجل ساجد نصیر سے مطالبہ ہے کے ٹرانسفارمر انسٹال نہ ہونے کی وجوہات اور اسے اصل جگہ سے دوسرے محلے میں منتقل کرنے پہ فوری تحقیقات کی جائیں اور لوکل کونسلر محمد گلزار خان کے دعوے پہ فوری کاروائی کرتے ہوتے ملوث اہلکاروں/ عہدیداروں کو فوری معطل کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں