0

پاسپورٹ آف کا عملہ 10 بجے تک آرام فرمانے لگا، دور دراز سے آئے عوام خوار

راولاکوٹ(پرل نیوز) راولاکوٹ پاسپورٹ میں عملہ سست روی کاشکارہے ۔گزشتہ روزپاسپورٹ آفس دس بجے تک بھی نہ کھولاگیاصبح آفس ٹائم سے عوام دوردرازسے سردی میں خوارہوتے رہے۔سینکڑوں کی تعدادمیں مردوخواتین پاسپورٹ جمع کرانے اورحصول کیلئے دربدرہیں۔جبکہ پاسپورٹ آفس اپنے وقت پرروزانہ صبح کھلانہیں جاتاجس کی وجہ سے ڈویژن بھرسے آئے ہوئے سائلین سردی میں پاسپورٹ آفس کے سامنے لمبی لائنوں میں کھڑے نے پرمجبورہیں۔پاسپورٹ جمع کروانے اورحصول کیلئے آئے ہوئے نوجوان ،مردوخواتین،شعیب کلیم،افتخارخان،راشدضیاء خان،عبدالغفارمصری ،عرفان اعوان نے کہاکہ پاسپورٹ آفس کاعملہ غیرذمہ داری کامظاہرہ کررہاہے اورصبح کے اوقات میں دوگھنٹے لیٹ آفس کھلاجاتاہے جس سے دوردرازسے آنے والے مردوخواتین کوانتہائی مشکلات کاسامناہے ۔عوام الناس نے مطالبہ کیاہے کہ ذمہ داران ادارے اس حوالے سے نوٹس لیں اورعوام کوخوارنہ کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں