0

آزاد کشمیر محکمہ تعلیم سکولز کا سلیکشن بورڈ ،277اساتذہ کی ٹائم سکیل کے تحت ترقیابی

مظفرآباد (پرل نیوز)محکمہ تعلیم سکولز سلیکشن بورڈ اجلاس،277اساتذہ ٹائم سکیل کے تحت ترقیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم کی زیر صدارت ٹائم سکیل کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ممبران کمیٹی سید طالب حسین شاہ ناظم اعلیٰ مردانہ،ڈپٹی سیکرٹری تعلیم امجد اقبال اعوان،ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت اعلی تعلیم سکولز مردانہ لیاقت علی عباسی، سیکشن آفیسرراجہ آزاد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد خلیل،نگران سید فہیم اصغر گیلانی اور چوہدری گلزار نے شرکت کی۔سلیکشن بورڈ نے گریڈ 19 کے 51،گریڈ 18 کے 127اور گریڈ 17کے 99کیسز کو زیر غور لایا،طویل غور و حوض کے بعد ان سینئر معلمین کو اگلے سکیلز میں ترقیاب کیا گیا۔ٹائم سکیل کمیٹی کا طویل المدتی اجلاس 7گھنٹے جاری رہا جس حکومتی پالیسی اور وزیر تعلیم کی محکمانہ اصلاحات کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات زیر غورآئے۔سیکرٹری تعلیم رزاق احمد ندیم نے اجلاس کے دوران حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ معیار تعلیم بلند کرنے پر مرکوز رکھیں تاکہ جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ہماری تعلیم کا محور بچے اور ان کا بہتر مستقبل ہے۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام مختلف پراجیکٹس اور پروگرامز جن میں خستہ حال سکولوں کی بحالی، سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی، سکولوں میں پلے ایریاز اور پلے گراؤنڈز کی تعمیر،تعلیمی اداروں کو آئی ٹی ہب بنانے،طلبہ کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ ریاست کے تمام سکولوں کوسہولیات کے اعتبار سے اپ گریڈ کیا جائے گااور پرائمر ی سمیت ہر سکول میں بچوں کو کھیل کود اور صحت مندانہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔رزاق ندیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر کے جملہ تعلیمی اداروں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے اور چیک اینڈ بیلنس سسٹم موثر بنایا جائے۔ اگر اس سلسلے میں عوام کی بھی کوئی تجویز یا شکایت ہو تو اسے حکام بالا تک پہنچانے کا انتظام رکھیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے حکام پر زار دیا کہ کلاسز میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ طلباء میں تحقیقی رجحان کو پروان چڑھانا ترجیحات میں شامل ہے اداروں کی نیک نامی اساتذہ کی علمی کارکردگی سے سامنے آتی ہے اور ہمارے اساتذہ اس معیار کے ہیں کہ اداروں کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنیں۔ حکومت ہر لحاظ سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرے گی اساتذہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے،ٹائم سکیل عطائیگی اس کا واضح ثبوت ہے لیکن اساتذہ کا بھی فرض ہے کہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری سے اداکریں۔ طلبہ کو تدریسی سہولیات کی فراہمی اور بروقت نتائج دینے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارے سفیر ہیں اور ان کے ساتھ ہم جس طرح کا سلوک روا رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں