0

سیکرٹری سیرا کی زیر صدارت اجلاس، تعمیراتی منصوبوںکی بروقت تکمیل کی ہدایت

مظفرآباد (پرل نیوز) سیکرٹری سیرا جاوید الحسن جاوید نے تعمیرنو پروگرام کے ذیلی اداروں ڈسٹرکٹ ری کنسٹریشن یونٹس مظفرآباد ،باغ اورراولاکوٹ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیرنو پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمیل میں حائل مالی مشکلات کا ادراک ہے ، متاثرہ اضلاع میں منصوبوں کی تکمیل اور مالیاتی بحران کے حل کیلئے موثر حکمت عملی کیساتھ کاوشیں جاری ہیں ،تعمیرنو پروگرام کے تحت سیرا نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے شعبہ تعلیم کے منصوبوں کی تکمیل کو ترجیحات میں رکھتے ہوئے کوشش کی کہ طلباء اور طالبات کو زیادہ سے زیادہ سکولوں کی چھتیں مہیا کی جائیں تاکہ طلبہ بہتر ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ،اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کامران وانی ، ایکسئین ڈی آر یو مظفرآباد سید زاہد گیلانی ، انچارج پروگرام منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ امجد صدیقی ، انچارج ڈی آر یو باغ عالمگیر خان ،ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر راجہ طارق عزیز بھی موجود تھے ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ری کنسٹریشن یونٹ باغ اور ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹ راولاکوٹ کے افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں زیر تعمیر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ، سیکرٹری سیرا جاوید الحسن جاوید نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو منصوبوں کی تکمیل ہمارا مشن ہے تاکہ عوام ان منصوبوںسے مستفید ہوسکیں ،مالیاتی وسائل کی دستیابی کے ساتھ ساتھ جلد اور فوری نوعیت کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے منصوبوںکی ترجیحات کیلئے منظم حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں, سیکرٹری سیرا جاوید الحسن جاوید نے کہا کہ سیرا کی ٹیم نے زلزلہ کی قدرتی آفت سے متاثرہ آزادکشمیر کے اضلاع میں تعمیر نو منصوبوں کے تحت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل عمارتوں کی جگہ تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں، گورننس ، سمیت بارہ مختلف سیکٹرز میں زلزلہ مزاحم تعمیرات کے ذریعے عوام کو زلزلہ سے قبل میسر سہولیات سے کئی گنا بہتر سہولیات مہیا کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے ۔ مجھے توقع ہے کہ اسی کمٹمنٹ کے تحت کام کرتے ہوئے سیرا کی ٹیم زیرتعمیر منصوبوں کے معاملات کو پیشگی یکسو کرے تاکہ حکومت پاکستان سے متوقع فنڈز سے بروقت استفادہ کیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں