0

میرپور بورڈ کے زیر اہتمام فٹبال چمپئن شپ، صابر شہید ہائی سکول راولاکوٹ کی فتح

راولاکوٹ(پرل نیوز) گورنمنٹ صابر شہید پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ نے میرپور بورڈ کے زیر اہتمام فٹ بال 2023-24 ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر بھر میں کامیاب ہو کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میرپور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انٹر سکولز فٹ بال کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ اور گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول باغ کے درمیان ہو جو کہ پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ نے ہائی سکول باغ کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی ۔ پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ کی طرف سے ٹیم کیپٹن حمزہ صغیر نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ میچ کے اختتام پر حمزہ صغیر پر نقد انعامات کی بارش ہوئی ۔ تمام آفیسران نے پائلٹ ہائی سکول کو شاندار فتح پر مبارک دی ۔ ادارہ کے پرنسپل اور سٹاف ممبران کو مبارک دی۔ آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی سردار محب احمد شیراز صاحب ریٹائرڈ ناظم تعلیم سکولز پونچھ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں