0

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، 25 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

اسلام آباد(پرل ویب)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، اور 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 8.88 فیصد، دال مسور5.28 فیصد، زندہ مرغی 3.99 فیصد، لہسن 3.09 فیصد، نمک 2.93 فیصد آٹا 2.64 فیصد، ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد سستے ہوئے، اور چینی کی فی کلو قیمت میں 4.24 فیصد کمی ہوئی، جب کہ پیاز فی کلو 1.49 فیصد اور گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں