0

راولاکوٹ،پولیس کارروائی،68 بوتل شراب،بھاری مقدار میں چرس برآمد،2ملزمان گرفتار

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ پولیس کی کارروائی،اڑسٹھ بوتل شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،عوام نے پولیس کوا ایک طرف تو خراج تحسین پیش کیا دوسری طرف اتنی بڑی تعداد میں منشیات کا یہاں پر دھندہ اور شراب راستوں سے ہوکر شہر میں پہنچنا سوالیہ نشان ہے،پولیس کی متعدد کارروائیوں کے باوجود شہر آئس اور شراب کی سمگلنگ اور پھیلاؤ میں کمی نہ ہوسکی،پولیس کاروائی میں ایس ایچ او امجد حسین نے ہمراہ نفری کارروائی عمل میں لائی،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے بلکہ ان کے سرغنوں کو بھی گرفتار کیا جائے ورنہ نوجوان نسل تباہ ہونے کا اندیشہ ہے،ایک اور کارروائی میں چوکی پولیس ڈونگہ کی کارروائی کی گئی انچارج چوکی ڈونگہ نزاکت گیلانی آئی ایچ سی معہ کامران ڈی ایف سی وملازمین کی کارروائی ملزم۔۔۔ محمد گلفراز سے چرس 310گرام برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج ملزم کو بند حوالات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں