0

صحافی ریاستی استحکام، کیلئے کام جاری رکھیں غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کومزید سہولیات فراہم کریں گے،سہیل اعظم

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)کمشنر پونچھ راولاکوٹ سردارسہیل اعظم نے کہاکہ غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کومزید سہولیات فراہم کریں گے پریس کلب کو واٹر فلٹر پلانٹس،واک ویز بلڈ بنک،لائبریری اورری ہیبلی ٹیشن سنٹرسے بھی فائدہ پہنچائیں گے جرنلٹس کالونی کے حوالے سے بھی بھرپور تعاون کریں گے صحافی الحاق پاکستان اورریاستی استحکام کیلئے کام جاری رکھیں اورریاست مخالف عناصر کیخلاف اپناکردار اداکرتے رہیں وہ غازی ملت پریس کلب کے دورہ کے موقع پر اپنے خیالات کااظہارکررہے تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ سعداللہ خان بھٹی،مرکزی صدر پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین افتخار شاہین،صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ راشدنذیر،جنرل سیکرٹری غازی ملت پریس کلب ظفرنذیر اورصحافیون میں سے محمدسہیل خان،عبدالرزاق خان،منیب کیانی،عمران ایوب،محمد فاروق،عابد صدیق،اورساجد محمود موجودتھے۔کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل اعظم نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے صدر غازی ملت پریس کلب اورعہدیداران کیساتھ پریس کلب کے حوالے سے مشاورت کی اوران کے مسائل،آراء اورتجاویز سنیں۔کمشنر پونچھ ڈویژن نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے معاشرے میں بہتری لانے کیلئے مثبت کردار اکوسراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں