0

اسرائیلی وحشیانہ اقدامات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں، چوہدری یٰسین

سدھنوتی(پرل نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں اگر امریکہ اور مغرب اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں تو یمن کی طرح دیگر ممالک بھی آہستہ آہستہ اس جنگ کا حصہ بن سکتے ہیں اسرائیل نے 16سال سے فلسطین کا محاصرہ کیا ہوا ہے،ہر سال بغیر کسی جنگ کے اسرائیلی فوجی درجنوں فلسطینی بچوں کو شہید کرتے ہیں،اسرائیل کے خلاف حماس کی مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور شریعت کے مطابق ان کی یہ جنگ تمام انسانیت کو بچانے کی جنگ ہیکہ فلسطینی عوام کے قتل عام کو بند کرانے کے لئے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ غزہ میں شہریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام کے قتل عام کو بند کرانے کے لئے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں، گزشتہ روز جبالیہ کیمپ پر فضائی حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کی واضح مثال ہے جہاں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی، تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔فلسطینی عوام ہر ظلم کے باوجود زندہ بیدار اور آزادی کے حصول کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، امریکہ اور برطانیہ کا ناجائز بچہ ہے۔ غزہ، مغربی کنارے اور رفح میں فلسطینیوں پر اسرائیلی صیہونی بمباری، ہسپتالوں، شہری عمارتوں، سکولوں، پناہ گزین کیمپوں کی تباہی، مسماری اور ہزاروں مرد و خواتین، بزرگ اور معصوم بچوں کی شہادتیں اقوامِ متحدہ، امریکہ، برطانیہ اور عالمِ اسلام کی قیادت پر زبردست طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان چین، روس اور اسلامی ممالک کے اقوامِ متحدہ میں اصولی موقف اور اقدام کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ مسئلہ کا حل تو یہ ہے کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد پر عملدرآمد کیا جائے، غاصب اسرائیل کو انسانی قتلِ عام اور نسل کشی سے روکا جائے، اسرائیل کو جنگی جرائم کے تحت سزا دی جائے، عالمی برادری تسلیم کرے کہ اسرائیل عالمی امن کے لئے ناسور ہے اس لئے اِس کا خاتمہ اب ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری کشمیری قوم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں