0

راولاکوٹ ،پوٹھی مکوالاں کا نوجوان سعد سرفراز قتل ،دو افراد گرفتار ،مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گائوںپوٹھی مکوالاں کھڑا بٹ میں قتل کی لرز ا خیز واردات ،سعد سرفراز ولد محمد سرفراز کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ،آبائی گائوں میں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں نوجوان کو سپرد لحد کردیا گیا ،قتل کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا تاہم قتل کے الزام میں دو افرادکو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر دو کیلئے گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپوںکا سلسلہ شروع کردیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق اصل کرداروںکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ،ادھر قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ذی شعور طبقہ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا اس طرح کی وارداتوںکی روک تھام کیلئے اہل علم عملی اقداما ت کریں برداشت اور امن کیلئے اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں