0

انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، عوامی فنڈز پوری دیانتداری سے خرچ ہونگے، فیصل راٹھور

حویلی کہوٹہ (پرل نیوز) وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے تاچھان پختہ روڈ، نابن روڈ محلہ نسیم راٹھور،کلالی روڈ،کا سنگ بنیاد رکھا دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بہت جلد وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو حویلی لے کر آؤں گا، عوام کی فلاح و بہبود کے فنڈز پوری دینداری سے خرچ کیے جائیں گے،میرا سیاست میں آنے کا مقصد مال بننا نہیں،میرے والد محترم ایمانداری دینداری اور جرات مندی کی ایک عظیم مثال ہیں، وزیر بنے چھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے اب تک ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں ڈیرھ ارب روپے کے منصوبے لائے ہیں محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعمیرو ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں دنیا میں عزت اور تکریم انہی لوگوں کی ہے جو حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں،انتقامی کاروائیوں پر یقیں نہیں رکھتا میرے دورے حکومت میں کسی کے ساتھ ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی نہ کسی ملازم کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ کیا جائے گا خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا میرا مقصد حویلی کو ماڈل ضلع بنانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حویلی کہوٹہ کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں صحت تعلیم اور روزگار کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،نوجوانوں کے لیے میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ حویلی لوگوں کے چھوٹے مسائل حل کریں جہاں مشکلات پیش آتی وہ بلا جھجک مجھ سے رابط کر سکتے ہیں بعدازن وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مختلف جگہوں پر گھر جا کر مرحومین کے لواحقین سے جا کر اظہارے تعزیت بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں