0

آزادکشمیر نو منتخب وزرائے حکومت کی تقریب حلف بردار ی ، صدر ریاست نے حلف لیا

اسلام آباد(پرل نیوز) صدر ریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب وزرائے حکومت محترمہ کوثر تقدیس گیلانی اور محترمہ امتیاز نسیم سے وزیرحکومت کے عہدے کا حلف ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں لے لیا۔ اس موقع پر حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق،سینئر موسٹ وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق،عبدالماجد خان،چوہدری محمد اکبر ابراہیم،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان،وزیراعظم کے مشیر احمد صغیر،چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ،سیکرٹریز حکومت، اعلی حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور سینئر میڈیا پرسنز سمیت دیگر مکتب فکر نے شرکت کی۔اس سے پہلے سیکرٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان نے وزراء حکومت کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری صدارتی امور شاہد ایوب نے ادا کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں