0

جامعہ پونچھ اکیڈمک سٹاف کی تقریب حلف برداری،وائس چانسلر نے حلف لیا

راولاکوٹ(پرل نیوز) جامعہ پونچھ راولاکوٹ کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس) نے عہدیداروں سے حلف لیا ۔صدر جموںکشمیر پیپلز پارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سر دار حسن ابراہیم خان نے بحثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے ذندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔سردار حسن ابراہیم خان نے اپنے مختصر خطاب میں ایسوسی ایشن کو جامعہ پونچھ کے امور سے متعلق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انھوں نے کہا کہ ہمارے درمیان رابطے کے فقدان کو دور کیا جائے گا ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس) نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ کی ایسوسی ایشنز انتظامیہ کا دست و بازو ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جامعہ پونچھ لوکل نہیں بلکہ گلوبل آرگنائزیشن ہے اس لئے جامعہ کے اساتذہ کو اپنے اہداف بھی بڑے رکھنا ہو نگے ۔آپ کا مقابلہ کسی مقامی یا ریاست کے کسی ادارے سے نہیں بلکہ آپ کا مقابلہ عالمی سطح پر ہے اس لئے جامعہ کا کوئی فیکلٹی ممبر دائرے میں محدود رہ کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتا ۔انھوںنے کہا کہ جامعہ پونچھ عوامی توقعات پر ہر صورت پورا اترے گی ۔شروع میں باتیں ہو رہی تھیں کہ ہمارے پاس اپنے عمارت نہیں ۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم جگہ کے مسائل کی وجہ سے کبھی بھی پیچھے نہیں رہیں گے ۔جامعات کی رینکنگ میں ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ مسائل ہمارے ہمارے راستے میںن رکاوٹ نہیں بن سکے۔جامعہ کی اور جامعہ کے اساتذہ کی شناخت بس علم ہے۔آپ فنانشل طور پر کمزور ہو سکتے ہیں لیکن علم کی بنیاد پر معاشرے میں جو آپ کا رتبہ ہے دولت اس کا نعم البدل نہیں ہو سکتی ۔انھوں نے اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم کے فورم سے جامعہ میں عالمانہ کلچر کو پروان چڑھائیں ۔ انھوں نے کہا کہ اکیڈمک فریڈم ہماری طاقت ہے ۔تقریب سے اکیڈمک سٹاف کے نو منتخب صدر ڈاکٹر ماجد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ نے مجھ پر اعتبار کیا اس پر شکریے کیساتھ یہ یقین دلاتا ہو ں کے آپ کے اعتماد پر پو را اترنے کی کو شش کروں گا۔انھوں نے اپنے طے شدہ اہداف پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جامعہ کا استحکام ہماری اولین ترجیحی ہے۔ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹر ی ڈاکٹر قذافی خان ولی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔جن عہدیداروں نے عہدوں کا حلف لیا ان میں ڈاکٹر نگہت اکرم(فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسزسینئر وائس پریذیڈنٹ)،ڈاکٹر عمر ایاز شیخ (ایگریکلچر وائس پریذیڈنٹ میل)،ڈاکٹر لبنیٰ ظفر(وائس پریذیڈنٹ فی میل)،ڈاکٹر محسن نواز(اسسٹنٹ پروفیسر ڈی وی ایم چیف آرگنائزر)،راجہ نوید احمدد لیکچرر زوالوجی سیکرٹری فنانس)،راجہ افتخار احمد(لیکچرر بی ای ایم ایس ۔جوائنٹ سیکرٹری)،ڈاکٹر لطیف احمد (لیکچرر منیجمنٹ سائنسز۔سیکرٹری انفارمیشن)،مسٹر مرغوب احمد (لیکچرر نمائندہ کہوٹہ کیمپس)،مسٹرعامر آفتاب(لیکچرر بی ٰ ایم ایس۔وزیٹنگ میل)،مسٹر دانش ظہیر (لیکچرر منگ کیمپس نمائندہ،آمنہ مصطفیٰ لیکچرر باٹنی فی میل فیکلٹی نمائندہ شامل ہیں ۔تقریب سے اکیڈمک سٹاف کے سابق صدر ڈاکٹر ماجد محمود طاہر،سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر نگہت اکرم، ڈاکٹر فراز،ڈاکٹر عبدالرحمنٰ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں