0

محکمہ خوراک کا نئے آٹا ڈیلرز کو لائسنس کا اجرائ، پرانے ڈیلر کو کم ایلوکیشن پر تحفظات

راولاکوٹ(پرل نیوز) آٹاڈیلرایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے کہاہے کہ محکمہ خوراک جانبداری کامظاہرہ کررہی ہے ۔پرانے آٹاڈیلرزکی الوکیشن پوری کرنے کے بجائے نئے لائسنسزجاری کیے جارہے ہیں جس سے پرانے آٹاڈیلرزکوآٹاپوری طرح نہیں ملتا۔ایک جانب محکمہ خوراک مردم شماری کرواکرہرگائوں کے لئے آٹاسپلائی کاتعین کردیاگیاہے دوسری جانب نئے آٹالائسنس جاری کیے جارہے ہیںجس کی وجہ سے ہرگائوں میں آٹاکی کمی کی شکایات ہیں۔ محکمہ خوراک کس بنیادپرنئے لائسنس جاری کررہی ہے۔ آٹاڈیلرایسوسی ایشن کے ذمہ داران مزیدکہاکہ ہم سے جولسٹیں مانگی گئی ہیں بڑی محنت سے مرتب کرکے محکمہ کوفراہم کی گئی ہیں جوریکارڈمیں محفوظ ہیں۔پرانے ڈیلرزکوپوری طرح آٹاضرورت کے تحت فراہم نہیں کیاجارہاہے اورنئے لائسنس جاری کس بنیادپرکیے جارہے ہیں۔محکمہ خوراک نے یہ روش اگرتبدیل نہ کی توتمام ڈیلرزآٹاکی ترسیل کوروکنے پرمجبورہوں گے۔عوام کومزیدذلیل وخوارنہ کیاجائے محکمہ خوراک کوہوش کے ناخن لینے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پہلے آٹاکی ترسیل کانظام بہتربنایاجائے اورپرانے آٹاڈیلرزکوپوری تعدادآٹاکی فراہم کی جائے کیونکہ ڈیلرزنے تمام لسٹیں محکمہ خوراک کوفراہم کی ہوئی ہیں جس کاریکارڈ موجود ہے۔بڑے بااثرافرادکودرجنوں کے حساب سے آٹاسپلائی کیاجارہاہے یہ سب محکمہ کی ملی بھگت سے ہورہاہے ۔دوسری جانب پرانے آٹاڈیلرزکوعوام کے سامنے خوارکیاجارہاہے ،اورنئے لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔فی الفورنوٹس لیاجائے ورنہ ڈیلرزایسوسی ایشن راست اقدام سے گریزنہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں