0

وزیر اعظم کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم پر فوری اسمبلی اجلاس طلب کریں، سردار یعقوب

راولاکوٹ(پرل نیوز) سابق صدر و وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے جلد اجلاس بلا کر قرداد پیش کریں، تاکہ فلسطین میں جاری تاریخ ساز مظالم کی آزاد کشمیر سے بھرپور مذمت کی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین و مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر مشر ق وسطی و جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا، انہوں نے کہا کہ فلسطین و مقبوضہ وادی میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین و کشمیری عوام کی نسل کشی کی جارہی ہے، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، نونہال بچوں، بوڑھوں،عورتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،غزا میں ہزاروں بے قصور نو نہالوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں، آئے روز غزا میں نہاتے فلسطینی عوام کو شہید کیا جار ہا ہے، جو انسانیت کی سنگین خلاف ورزی ہے،اقوام عالم، انسانی حقوق کی تنظیمیں بالخصوص او آئی سی جاندار کردار ادا کریں، تاکہ فلسطینی و کشمیری عوام کو بھی ان کے بنیادی حقوق میسر آ سکیں اور وہ آزادی کی سانس لے سکیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری دہشت گردی کسی طور قابل قبول نہیں ہے، اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی عوام پر بم برسا رہے ہیں جس میں نونہال بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں شہادتیں ہو چکی ہیں، نہتے فلسطینی عوام کو بنیادی حقوق بھی میسر نہیں ہیں،عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ہسپتالوں، ریسکیو اداروں، یونیورسٹیز کو اسرائیلی جنگی طیارئے نشانہ بنا رہے ہیں، اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انسانی حقوق کے دعویدار بھی آج اسرائیل کیساتھ کھڑئے ہیں، انہوں نے کہا کہ فی الفور فلسطینی و کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں کردار ادا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں