0

وزیر ٹیوٹا کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن قائم کرنے پر غور

مظفرآباد (صباح نیوز) آزادجموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا)کے حکام نے ٹیوٹا کے وزیرٹیوٹا سردار عامر الطاف کی صدارت میں بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔سردار عامر الطاف نے مرکزی دفتر آزادجموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ٹویٹا کے چیئرمین چوہدری محمد فرید،ڈائریکٹر ایڈمن / فنانس راجہ محمد آفتاب ، ڈائریکٹر اوپریشن انعم آصف عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکونٹس محمد شفیق خان ترین ،ڈپٹی ڈائریکٹر اوپریشن عادل رشید ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد سعید خان ، انچارج پلاننگ احسان دانش ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ ٹیسٹ بورڈTTBناصر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر ایڈمن راجہ محمد آفتاب نے وزیرحکومت کو بریفنگ دی ۔وزیر حکومت نے محکمہ کے بنیادی انفراسٹریکچر کی بہتری ، تربیتی عمل میں کوالٹی ا، روزگار کے مواقعوں سے استفادہ ، تقرریوں ، تبادلوں میں میرٹ اور ضلعی کوٹہ پر توجہ کے علاوہ آفیسران کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔محکمہ کے مسائل پر گفت وشنید کی ۔AJK-TEVTA کے ذیلی ادارہ جات میں اداروںکی ضرورت ، بجٹ، ٹریننگ میٹریل ، بجلی ، ٹیلیفون ، کرایہ عمارات میں بجٹ کی کمی اور مالی وسائل کیلئے اقدامات پر زور دیا تا کہ معیار تربیت بہتر ہو اور لوگ تربیت کے فوراً بعد روزگار کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ چیئرمین نے گزشتہ عرصہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصاً CBT&A نظام تربیت،RPL ، سروس سینٹر ، ریسورس سنٹر، اور آٹومیکنک کی ورکشاپس، اور سیلف فنانس پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا جس پر وزیر حکومت نے اطمینان کا ظہار کیا اور آفیسران پر زور دیا کہ وہ محکمہ اور یاست کیلئے اس عظیم مقصد اور محکمہ میں اپنی صلاحیتوں کی مطابق امور تجویز کریں اور اقدامات اٹھائیں ہر طرح کی سرپرستی اور رہنمائی کی جائے گی۔ وزیر حکومت نے تربیتی عمل میں بہتری اداروں سے تعاون ، پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کی کوششوں اور آئوٹ سورس پروگرام ، انڈومنٹ فنڈ پروگرام کے تحت ٹریننگ اور ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ و سرٹیفکیشن کے عمل کو صاف و شفاف بنانے اور کرایہ پر چلنے والی عمارات کیلئے زمین کی خرید اری ، مرکزی دفتر اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈTTB کی مکانیت کیلئے سرکاری عمارات میں منتقلی اور معیار کے مطابق سرٹیفکیٹس کے عمل کیلئے بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کے حوالہ سے خصوصی دلچسپی لی اور TEVTA کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور دی گئی ہدایات و احکامات کے فالو اپ کیلئے اجلاس ریگرلر بلانے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمہ کو خود انحصاری، ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے خصوصاً میرٹ کی بالا دستی پر زور دیا ۔ اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا ۔ آخر میں چیئرمین نے وزیر حکومت کی AJK-TEVTA کے حوالہ سے خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں