0

میرپور بورڈ کے زیر اہتمام پیپر مارکنگ پر تحفظات، راولاکوٹ میں طلباء کا مظاہرہ، مین شاہراہ بند

راولاکوٹ (سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ میرپور کی ناانصافی کے خلاف راولاکوٹ میں طلباء کا مین شاہراہ بند کر کے شدید احتجاج۔ طلباء کا موقف تھا کہ بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے پیپر کی مارکنگ درست نہیں کی گئی جس کے باعث ہمارا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ تفصلات کے مطابق گزشتہ روز کیپٹن حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء اور دیگر پرائیویٹ اداروں کا طلباء کا مشترکہ احتجاج، کالج گیٹ سے شروع ہوا، طلباء نے نعرہ بازی کرتے ہوئے سی ایم ایچ چوک کو مکمل طور پر بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سی ایم ایچ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کالج طلباء کا احتجاج انٹرمیڈیٹ بورڈ میرپور کی جانب سے پیپر مارکنگ پر شدید تحفظات اس وقت پیدا ہوئے جب بورڈ کی طرف سے جاری کردہ رزلٹ آنے پر کپٹین حسین خان شہید گورنمنٹ کالج کے طلباء سمیت دیگر تعلیمی ادارہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد کو فیل کر دیا گیا۔ طلباء کا موقف ہے کہ آج احتجاج سے قبل ہم ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی سے ملاقات کی جن کا ہمارے ساتھ سخت رویہ رہا۔ انہوں نے ہمیں صاف بولا کہ جائیں جا کر احتجاج کریں۔ جس کے بعد ہم سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج شروع کر دیا۔ طلباء نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ قبل بھی ہم نے مین شاہراہ بند کر کے احتجاج کیا تھا ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آپ کہ تحفظات دور کیے جائیں گے تاہم ابھی تک تعلیمی بورڈ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ طلباء احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ سردار مشتاق خان، تحصیلدار راولاکوٹ زاہد چوہان، پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے، طلباء کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ چلتا رہا بالآخر طلباء مین روڈ کو بحال کر کے ڈویژنل آفس تعلیمی بورڈ میرپور کے دفتر کی جانب احتجاجی مارچ کرتے ہوئے چلے گئے۔سینکڑوں طلباء شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے تعلیمی بورڈ میرپور کے گیٹ کے اندر چلے گئے جس کے بعد انتظامیہ اور بورڈ حکام نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور طلباء کو تحفظات کو تحریری شکل میں لے کر چیئرمین میرپور بورڈ کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کی گء اور یہ بات بھی واضح کر دی گئی کہ میرپور بورڈ سے طلباء کے پیپرز کے ریچیکنگ کے اقدامات کیے جائیں گے اور طلباء کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا جس کہ بعد طلباء نے اپنا احتجاج موخر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں