0

وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام ہفتہ صفائی،آفیسران کا جھاڑوں لگاکرآغاز

راولاکوٹ ( پرل نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا سپلائی بازار سے آفیسر کالونی تک واک کا بھی اہتمام کیا گیا صفائی مہم کا آغاز سپلائی بازار سے کیا گیا صفائی مہم کا افتتاح مئیر میونسپل کارپوریشن سردار نعیم خان چیف آفیسر بلدیہ سردار عاطف نسیم۔ ٹیکس آفیسر سردار شہزاد روشن ڈپٹی مئیر قاضی جبکہ کونسلرز میونسپل کارپوریشن ترجمان میونسپل کارپوریشن شاہد خورشید سردار عامر خورشید۔ سردار عامر رفیق۔ سردار شوکت۔ حماد صدیق۔ اور دیگر کونسلرز بھی موجود تھے صفائی مہم ایک ہفتہ جاری رہے گی جس کے دوران شہر اور ملحقہ علاقوں میں حصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تمام کوڑا کرکٹ اٹھایا جاے گا اس موقعہ پر سپلائی سے آفیسر کالونی تک واک بھی کی گی جس میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں