0

آزادکشمیر میں آٹے پر سبسڈی ختم کر کے رقم مستحق خاندانوں میں نقد تقسیم کرنیکی تجویز

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے کم آمدن والے خاندانوں کو ایک من آٹے کی رقم کے سرپرائز ملنے کا امکان، ایک ذمہ دار فورم کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو سبسڈی آٹا کی فراہمی کے لئے کم آمدن والے خاندانوںکو ماہانہ آٹا کی مد میں 4 ہزار روپے فراہمی کی تجویز، مصدقہ ذرائع کے مطابق فورم نے محکمہ خوراک کی آئے روز کرپشن کے خاتمہ کے لئے آٹا سبسڈی کی رکھی گئی 19 ارب کی رقم کو براہ راست ایسے خاندانوں کو نقدی چار ہزار روپے فی فیملی دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت محکمہ خوراک میں کئی پالیسیاں آئیں مگر آٹا متوسط طبقہ کی پہنچ سے آج بھی باہر ہے ، محکمہ خوراک جو کہ ہر دور میں کرپشن کا گڑھ رہا ہے کرپشن کے خاتمہ اور متوسط طبقہ کے لئے رکھی گئی رقم کی براہ راست مستحق خاندانوں تک رسائی کے لئے تجویز سب سے بہتر ہے اور اس پر وزیراعظم نے بھی کچھ حد تک اطمینان کا اظہار کرکے کم آمدن والے افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے سروے کرانے کا بھی منصوبہ تیار کرلیاہے ، گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے بیوہ ، یتیم کے لئے جو امداد کی رقم کا اعلان کیا گیا اس کے بعد ایک فورم نے جو آج سے کچھ دن قبل وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو اس اہم رائے سے آگاہ کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ اگر عوام کے لئے کچھ کرناچاہتے ہیں تو ایسے متوسط طبقہ جو دیہاڑی دار طبقہ اور 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والے سرکاری ملازمین کو اس سکیم میں شامل کرکے سستے آٹا کی مد میں رکھی گئی رقم کو براہ راست مستحق خاندانوں تک پہنچایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں