0

راولاکوٹ، منتخب بلدیاتی نمائندگان و انتظامیہ کا مشاورتی اجلاس، اہم امور زیر غور

راولاکوٹ ( پی آئی ڈی ) آفیسرز کلب راولاکوٹ میں کوآرڈینیشن میٹنگ مابین محکمہ جات ومنتخب کونسلرصاحبان میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کاانعقاد کیاگیا جس کاایجنڈا منتخب نمائندگان وسرکاری محکمہ جات کے درمیان کوآڈینیشن نہ ہونے کے باعث جنم لینے والے مسائل کاتدارک اورورکنگ ریلیشن کوبہتربنانا تھا میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتازکاظمی نے کہاکہ جوبھی مدد کونسلرز کو چاہئے ہم مہیاکرینگے ہم سرکاری افسران اورکونسلرز کے مابین تعاون کومزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیںکونسلرز معاشرے میں اہم کرداراداکررہے ہیں پولیو کے خاتمے کی مہم میں بھی کونسلرزکاتعاون درکار ہے پولیو صرف افغانستان اورپاکستان میں رہ گیا ہے اور ریفیوزل کیسزآزادکشمیر میں سے صرف راولاکوٹ میں ہیں اس حوالے سے علماء کرام اورمیڈیکل کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کونسلرز کوبھی اپناکرداراداکرنا چایئے پولیو کے قطروں کوشرعی اورمیڈیکل سائنس کے لحاظ سے بالکل ٹھیک پایاگیا ہے اس پرفتاوی موجو ہیں راولاکوٹ میں کثیر سٹینڈاورماڈرن سلاٹیرہاؤس کی تعمیر میونسپل کارپوریشن کے اہم منصوبے ہیں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں غازی ملت سردارابراہیم خان اورکیپٹن حسین خان شہید نے یہ خطہ بہت قربانیاں دے کرآزاد کروایا تھا کونسلرز اپناکرداراداکرتے ہیں میٹنگ میں ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سردارعمر فاروق ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ ) پونچھ سیدہ شہناز اختر گردیزی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ) پونچھ ایاز بابر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پونچھ سردارعبدالروف خان ،ایکسین شاہرات پونچھ عمران حنیف ،ضلع مفتی پونچھ راولاکوٹ زاہد محمود ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت پونچھ طارق محمود ،ودیگر افسران موجود تھے منتخب نمائندگان کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل راولاکوٹ سردارجاوید شریف ،میئرپرنسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردارعبدالنعیم خان ،ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ محمدنثار خان اورکونسلرز نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ ایس ایس پی خاورعلی شوکت نے میٹنگ کے شرکاء کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت ترکیہ کے کنسلٹنٹس سے پورے آزادکشمیر کا ٹریفک پلان بنوایا ہے اوراس حوالے سے کام جاری ہے چین کا ٹریفک کانظام مثالی ہے یکم جنوری 2024 تک موٹرسائیکلز اوررکشوں کے حوالے سے نئے احکامات پرعملدرآمد شروع ہوجائے گا اورصورتحال بہتر ہوگی اگرکسی پولیس والے کیخلاف شکایت ہوتو تحریری درخواست دیں ہم اس پرکارروائی کریں گے افسران کے نمبرز مختلف تھانوں کے باہرآویزاں کروادیئے گئے ہیں کونسلرز اعتماد سے کام کریں پولیس بھرپور تعاون کرے گی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل راولاکوٹ سردارجاویدشریف نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اورافسران کے درمیان کوآرڈینیشن مزید بڑھانے کی ضرورت ہے کونسلرز شہر میں ٹریفک دیگر مسائل پیداکرنے والوں کی سفارش نہ کریں میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ نے کہاکہ ہماری ترجیح شہرکی تعمیر وترقی ہے پارکنگ کیلئے جگہ خریدی ہے اوراڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے اقدمات کررہے ہیں کونسلرز وافسران نے ڈپٹی کمشنر پونچھ کواپنی تجاویز اورآراء سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں