0

راولاکوٹ ،قصاب گلی میں بینرز پر ریٹس آویزاں ،سالم گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ ،ڈی ایف سی پونچھ کی انسان دوستی قصاب گلی کی تمام دکانوں میں گوشت کے انراخ ،موٹا گوشت سات سوروپے ،مٹن ،بکرا بکری کا گوشت تیرہ سوروپے کے انراخ واضع اور جلی حروف میں پینا فلیکس پر لکھو ا کر دکانوں کے اندر نصب کردیے ،بعض دکانداروں نے پینا فلیکس لٹکا کررکھے ہیں اکثر نے چسپاں کررکھے ہیں اکثر نے لگا ہی نہیں رکھے تاہم عوامی شکایات تاحال بھی آرہی ہیں کہ اکثر قصاب زائد پیسے لے رہے ہیں مگر اس کے برعکس ،سالم گوشت کی قیمت تحریر نہ ہونے کی وجہ سے فی کلو نو سو سے ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ،ناقص صفائی کی شکایات بھی عام ہیں قصابوں نے کسی بھی دکان پر جالی کا اہتمام نہیں کررکھا ہے ،جالی کے بغیر فضائی جرثومے گوشت میں داخل ہوتے ہیں جس سے شہریوںکو ناقص گوشت مل رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں