0

غزہ اور کشمیر کیلئے اگر حکمران کچھ نہیں کر سکتے تو راستے سے ہٹ جائیں، ڈاکٹر مشتاق

برنالہ (پرل نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ غزہ اور کشمیر میں جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اگر حکمران کچھ نہیں کر سکتے تو راستے سے ہٹ جائیں جماعت اسلامی اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لئے حاضر ہے۔لاکھوں لوگوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنا کر حقیقی تبدیلی لائیں گئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دورہ برنالہ کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمرکزی نائب امراء جماعت اسلامی انجینئر خالد،ڈاکٹر عبدالرحمان، امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر ڈاکٹر عطاء اللہ قاسمی،امیر حلقہ ملک محمد الیاس،مظفر حسین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ 76 برسوں میں ظلم کے نظام نے عوام کاجینا دوبھر کر دیا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر میں این ٹی ایس کو فوری بحال کریں۔این ٹی ایس کو ختم کرنے سے میرٹ کا قتل عام نہ کیا جائے۔حکومت آزاد کشمیر این ٹی ایس کو بحال کر کے ٓازاد کشمیر میں میرٹ کے نظام کو یقینی بنائے حکومت کی طرف سے این ٹی ایس کو ختم کرنے کا اقدام قابل مذمت اور آزاد کشمیر میں میرٹ کی پامالی کی طرف ایک قدم ہے جسے آزاد خطہ کے عوام کسی طور قبول نہیں کریں گے این ٹی ایس کے ذریعے پڑھے لکھے اعلی تعلیم یافتہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو مقابلے کے امتحانات میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر تھے جسے حکومت نے ختم کر کے میرٹ کا قتل عام کیا ہے جماعت اسلامی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی،جماعت اسلامی کی دیانت دار اور اہل قیادت ہی آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جماعت اسلامی ریاست میں عوام کے جائز و قانونی حقوق اور مسائل سے غافل نہیں رہ سکتی۔ جماعت اسلامی ریاستی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں