0

حکومت پاکستان پاسکو کو گندم کی فراہمی یقینی بنانے کا پابند کرے،آزادکشمیر اسمبلی کا مطالبہ

مظفرآباد(صباح نیوز)قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے مخصوص جغرافیائی محل وقوع اور سٹریٹیجک لوکیشن اور سیاسی حالات کے تناظر میں پاسکو کو گندم کی ترسیل حسب سابق جاری رکھنے کا پابند پابند کرے تاکہ آہستہ آہستہ حکومت آزاد کشمیر اقساط میں یاکسی بھی طریقے سے ادائیگی کا عمل جاری رکھ سکے۔قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر نے میاں عبدالوحید وزیر قانون ،انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی پیش کردی ایک قرارداد منظور کر لی ہے ہے۔ قرارداد میںپاسکو کی جانب سے آزاد کشمیر کو گندم کی ترسیل روکے جانے کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس مرحلہ پر گندم کی ترسیل روکنا ریاست میں انارکی، افراتفری اور بے چینی پھیلانے کا موجب بنے گا، جس کی ریاست متحمل نہیں ہو سکتی۔ یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر کے مخصوص جغرافیائی محل وقوع اور سٹریٹیجک لوکیشن اور سیاسی حالات کے تناظر میں پاسکو کو گندم کی ترسیل حسب سابق جاری رکھنے کا پابند پابند کرے تاکہ آہستہ آہستہ حکومت آزاد کشمیر اقساط میں یاکسی بھی طریقے سے ادائیگی کا عمل جاری رکھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں