0

سیاسی عمل اور حکومت سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنا لازمی ہو چکا ہے، سردار عتیق

مظفرآباد(پرل نیوز) آ ل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ موجودہ دور کے سیاسی کلچر میں سنجیدگی بہت کم ہے اور غیر سنجیدگی ذیادہ نظر آتی ہے۔سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور نوجوان قیادت کو چاہیے کہ وہ مطالعہ کرنے کی کوشیش کریں اور عالمی تاریخی اور پاکستان اور کشمیر کی تاریخی کتابو ں کا مطالعہ ضرور کریں۔مسلم کانفرنس میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔سیاسی عمل اور حکومت سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنا لازمی ہو چکا ہے۔اسمبلی میں نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی نشستیں مختص کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نتخابات میں نوجوانوں کو پارٹی ٹیکٹں دے گی تاکہ نوجوان قیادت انتخابی سیاست میں بھی حصہ لے سکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم ایل اے ہاسٹل میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے کارکنان زور دیا کہ وہ تعلیمی کے ساتھ ساتھ خطے کے مسائل اور حقو ق کے حصول میں بھی جدوجہد کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو مضبوط اور فعال بنانے میں یوتھ ونگ کے کارکنان کا ہراول دستے کا کردار ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ یوتھ ونگ کے کارکنان مسلم کانفرنس کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔مسلم کانفرنس پرسے مشکل وقت گزرچکا ہے نوجوان مجاہد اول کادیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان گھر گھر پنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے کارکنان نے ہمیشہ مسلم کانفرنس کومضبوط اورفعال بنانے میں کردار ادا کیا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں