0

آزادکشمیرایلیمنٹری تعلیمی بورڈ کی فیسز میں ہوشربا اضافہ ،غریب عوام پر بوجھ، والدین نالاں

راولاکوٹ(نیوزرپورٹر،پرل ویو)آزادکشمیرایلمنٹری بورڈ کی فیسز میں ہوشربا اضافہ ،عوام نے ایلیمنٹری بورڈ کو عوام پر بوجھ قرار دیدیا ،بورڈ کی ناقص حکمت عملی اور واضع پالیسی نہ ہونے کے باعث پرائیویٹ ادارہ جات پانچویں اور ہشتم کے امتحانات خود لیتے ہیں اور یہ بورڈ صرف سرکاری ادارہ جات کے بچوںکے امتحانات لیتا ہے ،اور چوبیس سوروپے تک وصول کیے جارہے ہیں ،جو کئی لاکھ روپے بنتے ہیں ،بورڈ سے اگر کوئی طالبعلم فیل ہوجائے تو وہ اس بات پر اختیار رکھتا ہے کہ وہ کسی پرائیویٹ ادارہ میں پیپر دے کر پاس ہوجائے ، جبکہ گورنمنٹ اداروں کے بچوں سے بھاری فیس لے کر بورڈ کے عملے کی تنخوایں اور دیگر اخراجات چلاے جاتے ہیںجو غریب والدین پر بوجھ ہے ، ،ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ اپنی افادیت کھو چکے، ایلیمنٹری بورڈ راولاکوٹ نے اس بار جو فیس کا تعین کیا ہے وہ باقی ڈویژن کی نسبت زیادہ ہے ،جو غریب والدین پر بوجھ ہے ، سرکاری سطح پر بورڈ کی کوئی اہمیت نہیں ،بورڈ میں عملہ جو کام کررہا ہے اس کا مستقبل بھی خطرے میں ہے ،حکومت کو چاہیے کہ جن مقاصد کے لیے بورڈ بنائے گئے تھے ان کو عملی جامعہ پہننانے کے لیے قانون سازی کی جاے ،صرف سرکاری ادارہ جات کے بچوںکو ہی امتحان میں شامل کرنا دانشمندی نہیں ،پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقابلہ کی فضا برقرار رہے اگر اسیا نہیں ہوتا تو عوامی حلقوں نے ان بورڈز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں