0

جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کنونشن کا انعقاد ، حسن ابراہیم صدر ، آفتاب عالم سیکرٹری جنرل منتخب

راولپنڈی (پرل نیوز) جموں کشمیر پیپلزپارٹی کا کنونشن ، حسن ابراہیم 119 ووٹ لے کر صدر منتخب ، تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صدارت کے لیے حسن ابراہیم اور افتخار احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور حسن ابراہیم نے 119 جب کہ افتخار احمد خان نے 26 وو ٹ لیے ، سیکرٹری جنرل کے آفتاب عالم اور محمد رزیق خان ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہوا جس میں آفتاب عالم 78 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے جب کہ مد مقابل محمد رزیق خان ایڈووکیٹ نے 67 ووٹ حاصل کیے ، چیف آرگنائزر کے لیے یاسر الطاف ایڈووکیٹ اور افرا ز انجم کے مابین مقابلہ ہوا جس میں یاسر الطاف ایڈووکیٹ 90 ووٹ لے کر چیف آرگنائزر منتخب ہو گئے جب کہ مد مقابل افراز انجم نے 56 ووٹ حاصل کیے۔عہدیداران کے چنائو کے بعد تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں سردار حسن ابراہیم نے صدر ، سردار افتاب عالم نے جنرل سیکرٹری اور یاسر الطاف نے چیف آرگنائزر کے عہدے کا حلف لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی سردار حسن ابراہیم نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم نے جو پارٹی پالیسیز بنائی تھی ان کو لے کر آگے بڑھیں گے ، خالد ابراہیم کا ذکر کرتے ہوئے حسن ابراہیم آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ خالد ابراہیم نے پارٹی پالیسیاں اور مشکل راستے کا انتخاب کیااور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، ان کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پارٹی کو مزید منظم کریں گے اور پھیلائیں گے ، ضلعی اور تحصیل سطح پر بھی انتخابات اور کنونشن منعقد کیے جائیں گے الیکشن کمشنر نے جموں کشمیر پیپلز کے نو منتخب صدر سردار حسن ابراھیم خان (ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر) اور جملہ عہدیداران کو بہت مبارک باددی اور کہا کہ جمہوری عمل کے ایک اور اہم مرحلے کی تکمیل خوش آئند قدم ہے۔امید ھیکہ نو منتخب عہدیداران جماعت کی بہتری، جمہوری راویات اور کشمیر کی آزادی، عوامی شعوری کی بیداری کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں