0

بجلی بلات کے بائیکاٹ اور آٹا سبسڈی کی وجہ سے تعمیر و ترقی مشکل ہو چکی ہے، سردار میر اکبر

باغ(پرل نیوز) وزیرزراعت ولائیوسٹاک آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں ڈھوگ ڈھگی بجا کر عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا شرقی باغ کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ،وہ صرف الیکشن میں جھوٹے وعدے کر کے عوام سے ووٹ لیتے رہے لیکن اب وہ وقت نہیں شرقی کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ،شرقی باغ کے کی تعمیروترقی میں نے کی ہر گائوں محلے میں سڑک،پانی،صحت،بجلی،سکول،راستے ،ملازمتیں میری دی ہوئی ہیں آج بھی شرقی باغ کے اندر اربوں پورے کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ،عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا میری اولین کوشش ہے ،موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں، لوگوں کا بجلی کے بلات نہ دینے کی وجہ سے ہمارا خزانہ خالی ہو چکا ہے ،بجٹ آٹے کی سبسڈی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے تعمیروترقی مشکل ہو چکی ہے ،آج بھی حکومت آٹے کی سبسڈی پر حکومت پاکستان کو 13ارب ادا کرنے ہیں جو ہم غریب عوام کے لیے یہ کر رہے ہیں لوگوں کو چائیے کہ وہ اپنی زمینوں کو آباد کریں گندم ،سبزیاں اپنے گھر کی تیار کریں تب ہم ترقی کی طرف گامزن ہو سکتے ہیں ،ہمارے معاشرے میں ایک آدمی کماتا ہے اور بیس لوگ کھاتے ہیں ہم کیا خاک ترقی کریں گے یورپ کے اندر لوگ زمینیں نہ ہونے کے باوجود اپنے گھروں میں پھل سبزی کاشت کر کے تازہ سبزی کھاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھگڑاں میں سڑک کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری اشرف چوہان کی رہائش گاہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر سردار خلیل چغتائی تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری زاہد اکبر نے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں