0

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ ، عالمی قوانین کی دھجاں اڑا دی گئیں، ڈاکٹر مشتاق

اسلام آباد(پرل نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ کشمیری وکلاء مقبوضہ کشمیرمیںہندوستان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائیں،ہندوستان کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیربارے متعصبانہ فیصلہ دے کر اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادیں،وکلاء آزاد خطے کاوہ پڑھالکھاطبقہ ہے جو نظام اور معاشرے کی اصلاح میںاہم کردارادا کرسکتاہے جماعت اسلامی نے اسلامک لائیرز موومنٹ کاقیام اس لیے عمل میں لایاہے تاکہ وکلا ء اس پلیٹ فارم سے نظام عدل کوقرآن وسنت کے مطابق بنانے میں کرداراداکریں،انگریزوں کا دیاہوا فرسودہ نظام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مسائل پیدا کررہاہے اللہ کادیاہوا نظام عدل ہی مخلوق کو انصاف فراہم کرسکتاہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے اسلامک لایئرز موومنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان ،مرکزی نائب امیر سردار زاہد ایڈووکیٹ،راولپنڈی لاء کالج کے پرنسپل غضنفر عباسی ایڈووکیٹ،اسلامک لائیرز موومنٹ کے صدر کبیر ہاشم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل امجد یعقوب ایڈووکیٹ،سمیت دیگر وکلاء نے خطاب کیا،افتتاحی اجلاس میںاسلامک لایئرز موومنٹ کے ممبربنے والوں سے امیر جماعت نے ممبرشپ کو حلف لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ آزاد خطے کے وکلاء کشمیریوںکے حقوق کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیںاچھی تجاویزسامنے لائیں تاکہ کشمیریوں کو اچھے انداز سے ان کے حقوق دلائے جاسکیں،تحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے بھرپور کردار وکلاء کا بنتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں