0

پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے، سپیکر آزادکشمیر اسمبلی

مظفرآباد(پرل نیوز) سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آرٹیکل 370 کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنی انتہاء پسند حکومت کی ایما پر متعصبانہ فیصلہ دیا، سپیکر آزاد جموں وکشمیر کشمیر اسمبلی نے بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے کے بعد سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو کشمیری یکسر مسترد کرتے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کی دعوت دیتا ہوں، حکومت پاکستان کو یو این، او آئی سی سمیت تمام فورمز پر جانا چاہیے، سپیکراسمبلی نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اس متعصبانہ فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی، آج (منگل کو) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے پر قرارداد منظور کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں