0

پاکستان مقبوضہ کشمیری میں غیر آئینی اقدام کوفوری اقوام متحدہ میں اٹھائے، سردار یعقوب

راولاکوٹ(پرل نیوز) سابق صدریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیری میں غیر آئینی اقدام کو اقوام متحدہ میں اٹھائے، اقوام متحدہ کی قردادوں کے برعکس یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کیے گئے ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں ہیں، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون کو1589دن گزر جانے کے باوجود کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، جبر کے زریعے ترمیم کرکے کشمیریوں کو اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں، اور سازش کے تحت ہندووں کا مقبوضہ کشمیر میں آبادکیا جا رہا ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں ہے، کشمیر میں جاری غیرآئینی اقدامات پر حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں آواز بلند کرئے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہمارئے ابواجداد نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں لاکھوں جانوں قربا ن کی ہیں، آج بھی مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کے خاتمہ اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہاکہ کشمیری کسی طور اپنے جائز حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے انہوںنے کہا کہ بھارتی عدلیہ کی جانب سے یکطرفہ فیصلے کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خوداردیت دیا جائے تاکہ کشمیری بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں، انہوں نے اقوام متحدہ و دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و جبر کو نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں