0

پونچھ و سدھنوتی پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

راولاکوٹ ، پلندری(پرل نیوز)راولاکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، عاصم ریاض سب انسپکٹر افیسر چوکی سٹی راولاکوٹ نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم دانش عارف ولد عارف قوم سدھن سکنہ متیالمیرہ کے قبضے سے 30 ٹوکن ہیروئن برآمدکرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی میں ملزم وحید سکنہ پوٹھی سے ہیروئن ، تیسری کارروائی میں ملزم سمیع الرحمن سکنہ دھمنی سے 15 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ چوکی ڈونگہ نے کارروائی کرتے ہوئے محمد شکیل سکنہ کھڑانج سے چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔ تمام ملزمان کے خلاف تحت ضابطہ مقدمات درج، تفتیش جاری، اہم انکشافات متوقع۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی عدیل احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات و اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ایک کاروائی میں فاروق حسین انسپکٹر شعبہ سی آئی اے/اینٹی ڈرگ یونٹ نے ملازمین پولیس متعینہ سی آئی اے کے ہمراہ منشیات و اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل عرف ایپل ولد عبادت خان ساکن چھے چھن سے پستول 30بور معہ میگزین، 10عدد راوند اور چرس منشی شے برآمد کرکے زیر دفعہ 15ضمن (2) اسلحہ ایکٹ، CNSA-9B مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو بند حوالات کر دیا،مزید تفتیش رواں۔ اسی طرح طالب حسین ASI شعبہ سی آئی اے/اینٹی ڈرگ یونٹ نے ملازمین پولیس متعینہ سی آئی اے کے ہمراہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ضمیر ولد شیر علی ساکن گوراہ حال اسلامپورہ سے چرس منشی شے برآمد کرکے زیر دفعہ CNSA-9B مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا، مزید تفتیش جاری۔ایک الگ کاروائی میں لیاقت حسین سب انسپکٹر چوکی آفیسر آزادپتن نے ملازمین پولیس متعینہ چوکی آزادپتن کے ہمراہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور ولد نذیرساکن تراڑکھل سے شراب منشی شے برآمد کرکے زیر دفعہ 4/3امتناع منشیات مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ محمد الیاس ASI چوکی آفیسر ٹاہلیان نے ملازمین پولیس متعینہ چوکی ٹاہلیان کے ہمراہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذاکر حسین ولد محمد حسین ساکن سہر گیلاں سے چرس منشی شے برآمد کرکے زیر دفعہ CNSA-9B مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔مزید تفتیش جاری۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں