0

ڈرگ اتھارٹی کی کارروائی، عباسپور میں میڈیکل سٹور سیل، کیس ڈرگ کورٹ کو ارسال

راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق نور کے ویژن اور ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر منظور کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پونچھ ڈاکٹر مدثر حفیظ کی نگرانی میں عباسپور میں جاندار کاروائی کے نتیجہ میں خلاف ضابطہ کام کرنیوالے میڈیکل سٹور کو بند کر دیا گیا اور مزید کارروائی کیلئے کیس مرتب کرکے ڈرگ کورٹ کو ارسال کر دیا گیا،کارروائی پر سول سوسائٹی نے خیر مقدم کیا ہے اور محکمہ صحت کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پونچھ ڈاکٹر مدثر حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ادویات ک فراہمی کے لیے محکمہ صحت پونچھ اپنی ذمہ داریاں پوری کریگا جہاں بھی قانون کے مغائر کام ہو گا وہاں ڈرگ ایکٹ کے تحت ہر صورت کاروائی ہو گی صارفین کو معیاری ادویات کی فراہمی میرا مشن ہے،قانون اور ضابطہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااورمیرا پہلے دن سے یہی مشن رہا ہے، معیاری ادویات تک رسائی عوام کا حق ہے اور یہ انہیں ہر صورت ملنا چاہیے کیونکہ وہ اس کے بدلے پوری قیمت ادا کرتے ہیں ، غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کے خلا ف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس ضمن میں سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے ، اگر سول سوسائٹی معاونت کرے تو بہت بہتری لائی جاسکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں