0

جامعہ پونچھ راولاکوٹ ،انتظامی ملازمین کی ہڑتال کا دوسرا روز،دفتری امور ٹھپ

راولاکوٹ(پرل نیوز) جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے انتظامی ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ نہ کئے جانے کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث یونیورسٹی کے دفتری امورٹھپ ہو کر ہ گئے۔ہڑتال کے باعث ٹرنسپورٹ بھی نا چل سکی جس سے طلبہ کو جامعہ پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب جامعہ میں روز مرہ امور کی انجام دہی کیلئے دور دراز سے آ نے والے سائلین کو بھی مایوس لوٹنا پڑا۔جامعہ پونچھ میں ہڑتال کے باعث جامعہ سے الحاق شدہ کالجز کے امور بھی بری طرح متاثر ہو ئے۔تفصیلات کے مطابق مختلف فیکلٹیز اور شعبوں سے ہڑتالی ملازمین صبح9بجے مرکزی کیمپس کے پارکنگ ایریا میں جمع ہو ئے اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ملازمین ریلی کی صورت مختلف شعبوں سے گزرتے ہو ئے وائس چانسلر آفس کے سامنے سبزہ زار میں پہنچے جہاں دھرنا دیا گیا۔ دھرنے سے صدر ایڈ منسٹریشن سٹاف ایسوسی ایشن محمد خلیق خان ،محمد شمیم خان،طاہر سروررعمران رفیق،عامر محب،شاہد اسلم،محمد شبیر خان، عبدالباسط فاروق،محمد حبیب خان،محمد حنیف ،اور دیگر نے اپنے خطابات میں انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ ہم جامعہ میں تدریسی اور انتظامی امور کی اانجام دہی کیلئے اپنی تمام صلاحیتں برئو ئے کا ر لا رہے ہیں۔ہمارے سارے معاملات انتظامیہ کیساتھ طے پا چکے تھے ۔روٹین کے معاملات احسن اندازمیں انجام دیئے جا رہے تھے ۔یہاں تک کہ الائونس کا چیک بینک میں بھیج دیا گیا تھا پھر اچانک نا جانے کیا ہو ا کہ انتظامیہ نے وہ چیک بینک سے واپس منگوا لیا جو سرا سر احتجاج کر نے کی دعوت ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہو نگے ۔اور جب تک ’’ڈی آر اے ‘‘ہمارے اکائونٹ میں منتقل نہیں ہو جاتا ہمارا احتجاج جا ری رہے گا۔ملازمین کا دھرنا دفتری اوقات کے اختتام تک جاری رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں