0

بھارت کا کشمیر پریکطرفہ فیصلہ نا منظور، پاکستان معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، سردار یعقوب

اسلام آباد(پرل نیوز) سابق صدر ریاست و وزیر آعظم آ زادکشمیر،ممبرقانون ساز اسمبلی سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ غیر آئینی،غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو کھلے عام خلاف ورزی ہے جو کسی طور کشمیروں کو قابل قبول نہیں ہے، آ ر پار کشمیری ایسے فیصلہ کو کسی طورتسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلہ سے بھارت کا مکروہ چہرا پوری دنیا کے سامنے آ شکار ہو چکا ہے،کشمیری ایسے فیصلوں کا یکسر مسترد کرتے ہیں اور اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مغایر اقدامات کو نوٹس لیتے ہوئے کشمیروں کا ان کا پیدائشی حق،حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیری میں غیر آئینی اقدام کو اقوام متحدہ میں اٹھائے، اقوام متحدہ کی قردادوں کے برعکس یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کیے گئے ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں ہیں، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون کو1589 سے زائد دن گزر جانے کے باوجود کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، جبر کے زریعے ترمیم کرکے کشمیریوں کو اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں، اور سازش کے تحت ہندووں کا مقبوضہ کشمیر میں آبادکیا جا رہا ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں ہے، کشمیر میں جاری غیرآئینی اقدامات پر حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں آواز بلند کرئے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں