0

ڈی جی بہبود آبادی ڈاکٹر آفتاب کا دورہ راولاکوٹ، محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ

راولاکوٹ(پرل نیوز) ڈائریکٹر جنرل بہبودآبادی آزدکشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے ضلعی دفتر بہبود آبادی راولاکوٹ کا دورہ کیا اس موقعہ پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی راولاکوٹ سردار امجد رفیق نے جناب ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کو ضلعی دفتر کا معائنہ کروایا اور ضلعی دفتر بہبود آبادی کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوں نیاطمینان کا اظہارکیا اور ضلعی آفیسر سردار امجد رفیق کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے ضلع کے اندر عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں اور بالخصوص ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہدایات اقدامات کریں اور راولاکوٹ کے عوام کو محکمہ بہبود آبادی کے کام،تولیدی صحت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات،شعور و آگاہی فراہم کریں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نے محکمہ بہبود آبادی اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے انکو جلد حل کرنے کا عزم کا اظہار کیا جس پر امجد رفیق نے ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں