0

وزیراعظم پاکستان کی مظفرآباد آمد کشمیریوں کے لیے حوصلے کا پیغام ہے، ڈاکٹر مشتا ق

مظفرآباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ نریندرمودی اور آرا یس ایس کی عدالتوں کے ظالمانہ فیصلے اور اقدامات جاری رہے تو جماعت اسلامی مشاورت سے لاکھوں کشمیریوں کولے کرمنحوس سیز فائر لائن کو پائوں تلے روند کراپنے بھائیوں کی مدد کرے گی،سیز فائر لائن پرلگی باڑ کشمیریوںکو ایک دوسرے سے دور نہیں رکھ سکتی باڑ لگوانے والے نشان عبرت بنے ہیں،لاکھوں کشمیری شہداء کے خون سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیںگے،پاکستان کشمیریوں کو وکیل اور مسئلے کا اہم فریق ہے وہ اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے،مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ہندوستان کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے مستقبل نائب وزیر خارجہ کاتقرر کیاجائے کشمیریوںکو دنیاکے سامنے اپنا مسئلہ پیش کرنے کا موقع دیاجائے ،کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے،ان کے خیالات کااظہارانھوںنے تقریبات سے خطاب اور وزیر اعظم آزاد پاکستان کی آمد کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی مظفرآباد آمد کشمیریوں کے لیے حوصلے کا پیغام ہے مگر اصل حوصلہ اس وقت ملے گا جب حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ طے کرکے عملی اقدامات کرے گی،کشمیریوںنے فیصلے کیاہے کہ یاتو وہ شہید ہوںگے یا آزادی حاصل کریںگے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے،دو کروڑ کشمیری ہندوستان کی قابض فوج کو شکست دے دوچار کریںگے،ہندوستان کی قابض فوج طاقت کی بنیادپر کشمیرپر زیادہ دیر قبضے برقرارنہیںرکھ سکتی ۔ہندوستان کی عدالتوں کی فیصلوں کی کوئی ہمیت نہیںہے البتہ ریکارڈ کی درستگی اور مسئلے کے حل کے لیے حکومت پاکستان سلامتی کونسل میںجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں