0

مسئلہ فلسطین و کشمیر میں اقوام متحدہ کی ناکامی کی وجہ سے عرب خون میں کھیل رہا ہے، سردار عتیق

راولپنڈی(پرل نیوز) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کی ہیں جنہیں بھارت پاکستان دونوں نے تسلیم کر رکھا ہے۔مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن نہیں اور کشمیری اسکے پرامن حل کیلئے جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد منزل میں مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدرمسلم کانفرنس نے مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، سید شکیل احمد، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، نور محمد فیاض، فہیم رمضان، حیات احمد بٹ، رفیق احمد شاہ، شوکت حکیم، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، رفیق احمد گنائی سمی غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر دنیا کے دیرینہ حل طلب مسائل ہیں اور اقوام متحدہ کی ناکامی کی وجہ سے عرب میں آگ بارود کا کھیل شروع ہو چکا ہے اور قابض اسرائیل کو امریکہ کی کھلی حمایت اور مدد دنیا کو تقسیم کی جانب لے جا رہی ہے جس کے نتائج تباہی کے سوا کچھ نہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے اقوام عالم خاموش رہی تو یہ آگ ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت امت مسلمہ کی آزمائش کا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت او آئی سی کو آگے بڑھ کر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ جما رکھا ہے اور فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اسی طرح بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور دو غاصب قوتیں اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ہر اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ نے بھی دوہرا معیار اپنا رکھا ہے اور اقوام متحدہ کے دوہرے معیار کی وجہ سے محکوم قوموں میں مایوسی پھیل رہی ہے اور اقوام متحدہ اپنی افادیت کھو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں