0

ایڈیشنل ڈائریکٹر خوراک کا دورہ پونچھ ،متعدد کانوںکی چیکنگ ،جرمانے

راولاکوٹ،عباسپور ،ہجیرہ ،پلندری(پرل نیوز) فوڈ اتھارٹی ٹیم ضلع پونچھ ایڈیشنل ناظم خوراک سردار محمد طارق خاناورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فوڈ سیفٹی آفیسر پونچھ امتیاز حسین لعل کی سربراہی میں راولاکوٹ بازار کے مختلف ھو ٹلز بیکرز کریانہ سٹورز اور گوشت شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا فوڈ سیفٹی آفیسر کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی پاداش میں ایک بیکری کا کارخانہ سیل اورمقرر کو بھاری جرمانے FBOکو سختی سے وارنگ دی گئی کہ عوام الناس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھری ھذاء فراہم کیجاے بصورتِ دیگر سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عباسپور سے ہمارے نمائندے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ آزادکشمیر کا عباسپور کے مقام پرچھاپا متعدد بیکری کارخانوں کی پروڈیکشن بندایک ہفتہ کی وارننگ، صفائی ستھرائی نہ رکھنے والوں کو بھاری جرمانے عائید انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سردار طارق ۔ متعد د مرتبہ جرمانے کیے گئے مگر بہتری نا لائی پروڈکشن بند کررہے ہیں ہفتہ میں بہتری کریں ورنہ مکمل سیل کیا جائے گا ،امیتاز حسین لعل ڈی ایف سی پونچھ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ آزادکشمیر سردار محمد طارق نے ہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امتیاز حسین لعل اور انسپکٹر فوڈ عباسپور محمد جہانزیب نے ہمرا ہ پولیس کاروائی کرتے ہوئے عباسپور شہر کی تمام بیکریوں کے کارخانوںاوردکانوں کی چیکنگ کی جہاں دوران چیکنگ زائد العمیاد اشیا رکھنے،صفائی ستھرائی نا رکھنے والی دکانات اور بیکری کارخانو ں پر چھاپا مارا جس دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات رکھنے والی بیکری کارخانوں کی پروڈکشن بند کر دی گئی ساتھ ہی ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سب سے ساتھ ستھرا شہر عباس پور ہے مگر یہاں دکاندار گوشت کو ڈھانپ کر نہیں رکھ رہے نا ہی ہوٹلز پر صفائی ستھرائی کو مدنظر رکھا جا رھا ہے ایک ہفتے کی وارننگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ دکان کر ناقص برتنوں کو تلف کر دیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ چیکنگ کی روٹین برقرار رہے انسپکٹر عباسپور محمد جہانزیب نے کہا کہ متعدد بار وارننگ جاری کر چکے ہیں اب پروڈکشن بند ہے جب تک یہ معاملات درست نہیں ہوتے۔ ہجیرہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر خوراک وفوڈ اتھارٹی کا دورہ ہجیرہ ،شہرکی چیکنگ،متعددافراد کو ناقص اشیاء خوردونوش پر جرمانے،زائد المعیاد کو موقع پر تلف کروا دیا، شہری حلقوں کا فوڈ اتھارٹی کی کارگزاری پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر خوراک وفوڈ اتھارٹی سردار طارق خان نے ہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پونچھ امتیاز حسین لعل ،اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرسرداراسجدعظیم اور دیگر محکمہ خوراک کے فوڈ سیفٹی آفیسران اشتیاق احمد،ظرات علی کاظمی ، اظہر صدیق ،قمر ضیاء ہجیرہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔دوران چیکنگ ہوٹلز ، بیکری کارخانہ جات، گوشت اور چکن شاپس سمیت اچیاء خوردونوش کا معائنہ اور چیکنگ کی ۔ اس دوران ناقص ، صفائی اور زائد المعیاد اشیاء کو موقع پر تلف کروایا اور متعدد فوڈآپریٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ خوراک و فوڈ اتھارٹی سردار طارق خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمراہ مقصد عوام کو معیاری اور صاف ستھری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کسی شخص اشخاص کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عوام کو چاہیے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مقامی فوڈ اتھارٹی آفس اور مرکزی سطح پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ شکایت کا بروقت ازالہ کرتے ہوئے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں