0

راولاکوٹ،بجلی کے غیر اعلانیہ کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ ،نظام زندگی بری طرح متاثر ،عوام سیخ پا

راولاکوٹ(پرل نیوز) راولاکوٹ میں ہر آدھ گھنٹے کے بعد طویل لوڈشیڈنگ کے بعد عوام عاجزآگئے ،محکمہ برقیات نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری رکھا ہوا ہے بدوں اطلاع کے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ گھریلو خواتین کو بھی مشکلا ت کاسامنا ہے بچوںکے پیپر سر پر ہیں مگر ان کو تیاری کیلئے روشنی دستیاب نہیں ،بجلی کے شعبہ سے منسلک تاجران جن میں فوٹواسٹیٹ ،ویلڈنگ اوردیگر کاروبار بری طرح ٹھپ رہے ،شہریوں کی بڑی تعدادنے محکمہ برقیات کے خلاف شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ا سطرح غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجران کا لاکھوںکا نقصان ہورہا ہے ،ایک طرف بجلی پوری نہیں دی جارہی دوسری طرف من مانے ریٹس لگا کر صارفین کو بلات تھماد یے گئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیا ت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں