0

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب کاانعقاد

کراچی (صباح نیوز)بانی پاکستان ،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل افتخار حسن چو ہدری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ،میجرجنرل افتخار حسن چوہدری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے ۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد قائد کی جائے پیدائش وزیر مینشن پر موجود رہی ، انہوں نے قائد کے زیر استعمال اشیا دیکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایاگیا ۔دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا،قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد قائد کی جائے پیدائش وزیر مینشن پر موجود رہی ، انہوں نے قائد کے زیر استعمال اشیا دیکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر اور گورنر کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی، صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مختلف سماجی، سیاسی، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور فورمز کی جانب سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں