0

پی ایس ایف گولڈن جوبلی کی تقریب، پیپلز پارٹی نوجوانوں کیلئے سیاسی نرسری ہے، چوہدری یاسین

اسلام آباد(پرل نیوز) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ آج کا دن دو حوالوں سے تاریخ ساز دن ہے ایک طرف بانی پاکستان کا جنم دن ہے تو دوسری جانب ہم پی ایس ایف کی گولڈن جوبلی کے موقع پر جیے بلاول بھٹو زرداری کنونشن بھی ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ پی ایس ایف ایک تحریک کا نام ہے جس نے ہر موقع پر ایک تاریخ رقم کی ہے۔یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سب سے سرگرم ونگ ہے جس نے مارشلا کے دوران بھی حق سچ کا پرچم بلند رکھا جبر اور جیل کا سامنا کیا لیکن ہمارے یہ نوجوان بکے نہیں جھکے نہیں پی ایس ایف نے اپنے نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا پی ایس ایف نے فلسفہ بھٹو کو پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نئے گولڈن جوبلی جیے بلاول طلباء کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و ممبر سی ای اوپیپلزپارٹی چوہدری پرویز اشرف، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان،سابق وزیراعظم چوہدری ریاض سینئر رہنما پیپلزپارٹی، سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب، آرگنائزر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار ضیاء القمر، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جاوید اقبال بڈھانوی، وزیرحکومت بازل علی نقوی، وزراء حکومت چوہدری قاسم مجید، چوہدری عامر یٰسین، محترمہ نبیلہ ایوب،مرکزی نائب صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیرمحمد افسر شاہد،،صاحبزادہ اشفاق ظفر، صاحبزادہ ذوالفقار علی، سردارعابد حسین، سردار امجد یوسف، شاہین کوثر ڈار، سردار سعود صادق، محمدولید انقلابی، مبشر منیر اعوان، شوکت جاوید میر عبدالشکور صدیق، عامر بشیر انقلابی، سردار ببرک خان، سردار آفتاب انجمن ایڈووکیٹ، راجہ یٰسین خان، چوہدر ی فخر زمان، راشد اسلام بٹ ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے مزید کہا کہ پی ایس ایف کے نوجوانوں پاکستان کے آمدہ انتخابات میں بھی آپ نے ہمیشہ کی طرح ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہے آپ قوم کا مستقبل ہیں۔پی ایس ایف کے زیر اہتمام ہونے والے سٹڈی سرکل سے سیکھنے والے آگے بڑھ کر بڑے بڑے منصب پر فائز ہوئے۔یہ سیاستدانوں کی نرسری بھی ہے اور عوامی حقوق اور طلبہ حقوق کی ضامن بھی ہے۔یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہے۔آپ بھی نوجوان ہیں ہمارے قائد چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی نوجوان ہیں ان کی قیادت میں عام انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے مستقبل آپ کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں