0

آرمی چیف نے دورہ امریکہ پر کشمیر و فلسطین پر جاندار موقف اختیار کیا، سردار یعقوب

راولاکوٹ(پرل نیوز)سابق صدر ریاست و وزیرا عظم آزاد کشمیر ،پارلیمانی لیڈر سردار محمد یعقوب خان نے آرمی چیف کے دورہ امریکہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے دوران کشمیر اور فلسطین ایشو پر جاندار موقف سے کشمیریوں کے حوصلہ بلند ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیری قوم اور پاک فوج کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ،اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیریوں نے آزادی کی ایک طویل جدوجہد کی ہے اور لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، کشمیری کسی صورت اپنے بنیادی حق، حق خود اردیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی بد ترین تاریخ رقم کی جا رہی ہے کشمیری قوم اپنے مظلوم فسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں جاری اس ظلم وستم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں تاکہ غزہ کے شہریوں کو بھی جینے کے لیے بنیادی انسانی حقوق میسر آ سکیں انہوں نے مزید اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، کشمیر اور غزہ میں بے گناہ معصوم بچوں ،عورتوں اور بوڑھو ں پر تاریخ کے بد ترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کیے جا ئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں