0

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی روک تھام کرائے، سردار عتیق

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست اور ماورائے عدالت قتل کے دیگر واقعات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں تین کشمیری شہریوں کے دوران حراست بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کوفی الفور بند کروانے کا مطالبہ کیا۔صدرمسلم کانفرنس نے کہا کہ ہندوستانی فورسزز نے ضلع پونچھ میں محمد شوکت ، شبیر احمد اور محفوظ حسین نامی تین بے گناہ شہریوں کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کیا۔ تین کشمیریوں کے دردناک قتل کے واقعے پرنہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ آزاد کشمیر اور دنیا کے دیگر ملکوں میں رہنے والے کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد منزل میں مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ظالم مودی حکومت نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس المناک واقعے نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں