ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کی زیرصدارت چھاتی کے سرطان کی تشخیص کی آگاہی کے لیے اجلاس منعقد د 0

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کی زیرصدارت چھاتی کے سرطان کی تشخیص کی آگاہی کے لیے اجلاس منعقد د

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کی زیرصدارت چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور اس حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے اور ڈیٹا مرتب کرنے کے لیے آن لائن اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوکل پرسن برائے بریسٹ کینسر و ریجنل ڈائریکٹر MNCH پروگرام ڈاکٹر فرحت شاہین، کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی ولیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام ڈاکٹر عبد المتین خان، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبد الستار خان، انچارج مانیٹرنگ یونٹ شفق ملک کے علاوہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران اور فوکل پرسنز ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر پروگرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ہر 09 میں سے 01 خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق رہتا ہے جو کہ کافی خطرناک شرح ہے اور اکثر و بیشتر اس مرض کی بر وقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے اس کی روک تھام ناممکن ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ اموات کا خدشہ رہتا ہے۔ چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص اور اس کا بروقت تدارک انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چار ہفتوں میں آزاد کشمیر بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے کمیونٹی کی 15 سے 60 سال عمر کی ایسی مشتبہ خواتین جن میں چھاتی کے سرطان کی علامات پائی جاتی ہوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا جو کہ متعلقہ فوکل پرسنز کو فراہم کیا جائیگا تاکہ ان کی سکریننگ کی جا سکے۔ اس کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکر ز کونسلنگ کارڈز کے ذریعے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خواتین کو آگاہی بھی فراہم کریں گی تاکہ اس حوالہ سے مستقبل میں بہتر لائحہ عمل اپنایا جا سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کے تمام متعلقہ حکام اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور چھاتی کے سرطان جیسے مہلک مرض کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائے سکے۔ اس مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں