مظفرآباد میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LRMIS) بیج 1کی 1ماہ کی ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی 0

مظفرآباد میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LRMIS) بیج 1کی 1ماہ کی ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی

ریونیو اکیڈمی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام بورڈ آ ف ریونیواکیڈمی مظفرآباد میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LRMIS) بیج 1کی 1ماہ کی ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی جس میں آزادکشمیرکے 10اضلاع سے 20پٹواریوں نے شرکت کی۔ ریونیو اکیڈمی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام بورڈ آ ف ریونیو کمپلیکس میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LRMIS)کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے مہمان خصوصی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی،سیکرٹریز حکومت شاہد ایوب اورعطاء اللہ عطاء نے خطاب کیا۔LRMISسافٹ ویئر اور ایک ماہ کی ٹریننگ کے حوالہ سے پرنسپل اکیڈمی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے ایس ایم بی آر ظہیر الدین قریشی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریکارڈ میں شفافیت آئے گی اور زمین کی پیچیدگیوں سے نجات ملے گی۔ جلد از جلد تمام اضلاع کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن ملازمین نے آج ٹریننگ حاصل کی ہے محکمہ مال کے کام سے وہ بخوبی واقف ہیں اور اب اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو مزید سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے مذید کہا کہ سسٹم میں مذیدجدت لا رہے ہیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پرلینڈ ریکارڈ کو جلد ازجلد تمام اضلاع میں کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر کی بدولت عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی اور کمپیوٹرائزیشن سے شفافیت بھی آئے گی۔ تقریب کے آخر میں شرکاء ٹریننگ میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں