وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر نے شجرکاری مہم موسم بہار کے سلسلہ میں جلال آباد گارڈن میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت چوہدری امتیاز احمد،، ناظم زراعت توسیع آمنہ رفیع، ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ملک محمد عامر، ناظم تحقیق ظفر جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ ظہیراقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر مبشر سیف، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر مرتضی گیلانی، ایگریکلچر انجینئر محموداحمد، اسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خوشبحت زاہد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیر زراعت نے جلال آباد گارڈن کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
