0

میرپور میں قصاب کی دوکانات،کریانہ،سبزی فروٹ کی چیکنگ جاری

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ عمر طارق،اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد حسین اور تحصیلدار میرپور چوہدری عمران یوسف نے پرانی چنگی میرپور میں موجود قصاب کی دوکانات،کریانہ،سبزی فروٹ اور دیگر دوکانات کی چیکنگ عمل میں لائی،اس موقع پر موصولہ شکایات اور ناقص صفائی ستھرائی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے کرنے کے علاؤہ سخت وارننگ بھی دی گئی۔اور رمضان المبارک کے آخری ایام میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں